سود "ربا" کی تعبیرات (2)۔۔۔۔۔۔۔۔ تحریر: چوہدری طالب حسین
انسائیکلوپیڈیا
-فقہ حضرت ابوبکر (رض)،ڈاکٹرمحمد رواس قلعہ جی،پروفیسر یونیورسٹی آف
پٹرولیم و معدنیات ظہران سعودی عرب، نے ترتیب دیا ہے. ہم دیکھتے ہیں کہ
"ربا" کے متعلق حضرت ابوبکر(رض) سے منسوب کوئی روایت نہیں ہے ،البتہ" ربا الفضل
"(بیع) کے تحت مندرجہ ذیل روایت ملتی ہیں .ڈاکٹر قلعہ جی لکھتے ہیں:-
بیع-بیچنا -
١. مال کا مال سے اس طرح تبادلہ کہ ملکیت میں آجانا اور ملکیت میں دے دینا پایا جائے بیع کہلاتا ہے.
٢. ایک چیز کو اسی جیسی چیز کے بدلے میں بیچنا .