Labels :
شریعت اسلامی,
طالبان
شریعت اسلامی کی تعبیرو تشریح صوفی محمد کے نزدیک .
آئیں دیکھتے ہیں کہ شریعت اسلامی کی تعبیرو تشریح،مذھبی نقطہ نظر سے سخت گیر صوفی محمد کے ہاں کیسی ہے. ان کے مطابق اگر کہیں شریعت نافذ تھی تو ماضی میں کابل میں تھی ،جس کو بچانے کے لیے یہ لوگ گئے تھے ، اب کہیں بھی شریعت نافذ نہیں ہے . پاکستان کی حکومت دوسری حکومتوں کی طرح غیر اسلامی ہے اور آئین بھی. حالانکہ "قرار داد مقاصد" آئین پاکستان کا ضروری حصہ ہے.
Labels :
تاریخ اسلام
غلامی کی لعنت سے اسلام کی بریت (تہذیب الاخلاق)
اسلام کے شروع ہوتے ہی زمانہ جاہلیت کی تمام رسمیں موقوف نہیں ہو گئی تھیں، بلکہ اسلام کے زمانے میں بھی جاہلیت کے زمانے کی بہت سی رسموں پر جب تک کہ ان کے خلاف کوئی حکم نہیں ہوا ،عمل درآمد رہا. غلامی کی رسم چونکہ پوری دنیا میں جاری و ساری تھی اس لیے غلامی کی رسم پر بھی جب تک آیت حریت نازل نہیں ہوئی کچھ تھوڑا سا عمل درآمد ہوا، مگر اس کے بعد ہر گز نہیں ہوا اوراسی لیے
Labels :
Islami Fiqa
برطانیہ میں اسلامی قوانین
مضمون از. چوہدری طالب حسیں
برطانیہ میں مسلمان دو سے تین فی صد آبادی کے ساتھ اقلیت میں ہیں. کینڈا کی طرح برطانیہ میں بھی مسلمانوں کا درینہ مطالبہ ہے کہ مسلمان قوانین کو قانونی درجہ دیا جاۓ . تاہم یہاں چند معاملات میں اسلامی قوانین کا اعتبار کیا جاتا ہے.
سات فروری ٢٠٠٨ کو ڈاکٹر راوں ولیمز اس وقت ذارئع ابلاغ کا سب سے نمایاں موضوع بن گئے جب انہوں نے رائل کورٹ آف جسٹس انگلینڈ میں برطانیہ میں سول اور مذہبی قانون(Civil and Religion Law) کے موضوع پر لیکچر دیا. یہ ایک طویل لیکچر تھا. اس میں ان کے چند وہ جملے جو بعد ازاں عالمی سطح پر موضوع بحث بن گئے، کچھ یوں تھے.
Labels :
ادیان عالم
فلسفہ مذہب میں بنی اسرائیل کا ابتدائی مذہبی سفر
عیسا ئیت تک بنی اسرائیل کا مذہبی سفر مغربی فلاسفر کی نظر میں :
اسرائیلی مذہب کے تاریخ کا قدیم ترین دور ١٣٠٠ سے ١٠٠٠ قبل مسیح تک پھیلا ہوا ہے. ان تین سو سال میں اسرائیلی قبیلے فلسطین کے زرخیز میدانوں کو فتح کرتے رہے ، یہاں اس ملک کے قدیم باشندوں سے ان کا رابطہ ہوا اور جلد ہی وہ ان سے گھل مل گئے. اس فتح کے بعد ان کی طرز زندگی میں ایک عظیم انقلاب رونما ہوا ،خانہ بدوشی کی زندگی چھوڑ کر انہوں نے ایک جگہ ٹھہر کر کھیتی باڑی کا کام شروع کیا . ان میں قدیم زمانے کی تاریخی روایت موجود تھی کی کبھی وہ مصر میں فرعون کی غلامی میں مبتلا تھے اور حضرت موسیٰ علیہ السلامکی مدد اور خداوند یہواہ کے فضل سے انہیں اس غلامی سے نجات نصیب ہوئی. اس دور میں ان کے مذہب کے متعلق جو کچھ معلومات ہمارے پاس ہیں، وہ عہد نامہ قدیم کی کتب "یشوع"، قضاہ" اور "سموئیل " سے حاصل ہوئی ہیں۔