عیسا ئیت تک بنی اسرائیل کا مذہبی سفر مغربی فلاسفر کی نظر میں :
اسرائیلی مذہب کے تاریخ کا قدیم ترین دور ١٣٠٠ سے ١٠٠٠ قبل مسیح تک پھیلا ہوا ہے. ان تین سو سال میں اسرائیلی قبیلے فلسطین کے زرخیز میدانوں کو فتح کرتے رہے ، یہاں اس ملک کے قدیم باشندوں سے ان کا رابطہ ہوا اور جلد ہی وہ ان سے گھل مل گئے. اس فتح کے بعد ان کی طرز زندگی میں ایک عظیم انقلاب رونما ہوا ،خانہ بدوشی کی زندگی چھوڑ کر انہوں نے ایک جگہ ٹھہر کر کھیتی باڑی کا کام شروع کیا . ان میں قدیم زمانے کی تاریخی روایت موجود تھی کی کبھی وہ مصر میں فرعون کی غلامی میں مبتلا تھے اور حضرت موسیٰ علیہ السلامکی مدد اور خداوند یہواہ کے فضل سے انہیں اس غلامی سے نجات نصیب ہوئی. اس دور میں ان کے مذہب کے متعلق جو کچھ معلومات ہمارے پاس ہیں، وہ عہد نامہ قدیم کی کتب "یشوع"، قضاہ" اور "سموئیل " سے حاصل ہوئی ہیں۔
