tag:blogger.com,1999:blog-5431484491604088096.post959256514975955082..comments2013-12-02T07:38:37.768-08:00Comments on الفلاح شریعہ : برما کے نہتے مسلمانوں پر مظالم اور تاریخ کے اوراق پرایک اور بدنما داغ.talibhaqhttp://www.blogger.com/profile/16339373919870828302noreply@blogger.comBlogger2125tag:blogger.com,1999:blog-5431484491604088096.post-34483023470635791382012-07-24T20:58:51.106-07:002012-07-24T20:58:51.106-07:00فکرو نظر میں مندرجہ بالا ناقد لکھتا ہے----تیل اور ...فکرو نظر میں مندرجہ بالا ناقد لکھتا ہے----تیل اور سونے کے خزانے دریافت ہونے کے بعد سعودیہ امیر اور خوشحال ملک کے طور پر جانا جاتا ہے اور دیگر ممالک میں بھی سعودی کرنسی ان ملکوں کی افرادی قوت، نیز سعودی ایجنٹوں کے توسط سے پہنچنا ایک عام بات ہے. تاہم قابل ملاحظہ بات یہ ہے کہ سعودیہ ظاہری طور پر دوسرے --اسلامی-ممالک کی سیاست میں دخل دیے بغیر اپنے اسی مخصوص ایجنٹ طبقے کے ذریعے خود کو ان داتا سمجھتے ہویے در اندازی ضرور کرتا ہے. جبکہ خود اپنے ہہاں چند شہری علاقوں سے ہٹ کر باقی آبادی اس طرح بدو کی بدو اور بد حال نظر آتی ہے. معلوم نہیں روایت اور ثقافت کے نام پر ان کی حالت ویسی رکھی گئی ہے،یا ابھی تک بقول اقبال،شرع پغمبر-ص-- ان پر آشکارا نہیں ہوئی یہاں یہ سوال بھی سامنے آتا ہے کہ شریف مکہ کی حکومت کے خاتمے کے بعد سعود بن عبدالعزیز نے--ملک--یعنی بادشاہ -کا لقب کیوں اختیار کیا،کہ جس کے باعث وہ ایک مخصوص مزاج کا حامل حکمران قرار پائے ؟--خادم الحرمین-- کا لقب بھی محض مناسک و عبادات کی ادائیگی میں سہولیات فراہم کرنے پر دلالت کرتا ہے،جو عربوں کا اسلام سے پہلے بھی ایک قبائلی عہدہ تھا ،یعنی--سداتہ الکعبہ---اس فرق کے ساتھ کہ اب کعبہ کے ساتھ"مسجد نبوی" کا اضافہ ہو گیا،برہمن اور کھتری، کی حکومتی سطح پر تقسیم بھی عمل میں آئ ،یعنی، آل سعود، اور آل شیخ، کی تقسیم، جو محض تنفیذیہ--بشمول عسکریہ--اور مقننہ--یا عدلیہ-کی تقسیم نہیں .علاوہ بریں،نظریات و اصول کے اختلاف کی بنا پر وہاں علمی سطح پر باہم بات چیت یا واضح عدالتی کاروائی کی بجاۓ وجہ ظاہر کیے بغیر ایک طرح کی * اور نظر بندی بھی عمل میں لائی جاتی ہے.صرف حکومت کے ہمنواہ ، جو مل کر مدح کی قوالی گاتے ہیں، غیر قانونی بلکہ،حرام و ناجائز ،باتوں کی بھی رخصت پاتے ہیں، اور ان اغراض کے لیے دمام ایسے شہر کے بعد، بسہولت بحریں پہنچ جاتے ہیں،جہاں سمندر کے بیچوں بیچ ایک بری راستہ بھی بنا دیا گیا ہے.ان ہمنواؤں میں بھی اگر کوئی عتاب کی زد میں آجاتا ہے تو وہ اپنے خلاف ہونے والی کاروائی پر بطور رد عمل دبئی یا لندن پہنچ کر انٹرنیٹ پر گندی فلمیں جاری کرتا ہے.<br />*Persecutiontalibhaqhttps://www.blogger.com/profile/16339373919870828302noreply@blogger.comtag:blogger.com,1999:blog-5431484491604088096.post-73360317307856823092012-07-24T20:17:17.611-07:002012-07-24T20:17:17.611-07:00عالم اسلام کا بیشتر حصہ غلامی کی زندگی بسر کر رہا ...عالم اسلام کا بیشتر حصہ غلامی کی زندگی بسر کر رہا ہے جس سے طاغوت مظبوط سے مظبوط اور اسلام کمزور سے کمزور ہوتا جا رہا ہے. ایک ناقد نے لکھا ہے" کعبہ کے کالے رنگ کےذکر کے بعد -------مقابل میں احرام کا سفید رنگ امریکہ کے وہائٹ ہاوس کی علامات شمار کیا جانے لگا .یوں کہ بیت اسود---کعبہ--- کے گرد بیت ابیض ---وہائٹ ہاوس---نے سیاسی عسکری اور تجارتی گھیرا ڈال رکھا ہے .اور واقعاتی طور پر جارج بش کے بعد جارج ڈبلیو بش کو --خادم الحرمین بنایا گیا-سعودی کنگ کے امریکہ بش فیملی کے ساتھ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں .نیز سعودی رائل فیملی--آل سعود--- کے داخلی اختلافات سے قطع نظر ،ان کا مطمح نظر ابیقوریت * کے سوا کچھ نظر نہیں آتا،یعنی کھاؤ،پیو اور عیش کرو .علاوہ بریں،--ہامانیت--کا منصب سنبھالےمحمد بن عبدالوہاب النجدی کی نسل،جو --الشیخ- کھلاتی ہے،عقیدے کے نام پر پوری مسلم دنیا میں خفیہ و بر ملا ذرایع اپنا کر جنونیت** پھیلاتی ہے. ----فکرونظر جون ٢٠٠٩-ص ٩٢ <br />* Epicurainism ** fanaticism<br />اس طرح مسلمانوں کا مرکز ہی طاغوت کا غلام ہے اور وہ عیش کی زندگی گزار رہے ہیں.مسلمانوں کے اجتماعی وسائل اجاڑ کر اسلام دشمن عناصر کو تقویت پہنچا رہے ہیں ،باقی مسلمانوں کا حال بتانے کی ضرورت نہیں ہے.جو مسلمان عربوں کی ممالک میں مزدوری کرنے جاتے ہیں ان سے بھاری رقوم --کفیل و کفالت---کے نام پر لی جاتی ہیں جو کے بغیر کس معاوضہ کے ہوتی ہیں .حالانکہ اسلامی ریاستوں میں ایسا نہیں ہونا چاہیے .talibhaqhttps://www.blogger.com/profile/16339373919870828302noreply@blogger.com